Heart broken urdu poetry by Iftkhar shahid abu saied

admin

Excellent urdu poetry by  Iftkhar shahid abu saied

 Heart broken urdu poetry by
Iftkhar shahid abu saied


GHAZAL NO 1 :


سر گرانی راہ کی دیوار ہے

طوقِ گردن پاؤں کا آزار ہے


سوچ سے وہم و گماں سے ماورا

وہ جو بیٹھا آسماں کے پار ہے


آپ جیتے  ہیں تو  ہم ہارے ہوئے

آپ ہارے تو ہماری ہار ہے


آپ کس کو آزمانا چاہتے ہیں 

یہ مرے بازو ہیں، یہ تلوار ہے


ناز کرتا ہو گا اپنے بخت پر

پھول جو زیبِ گلوئے یار ہے


اپنے بہتے آنسووں کو روک کر

مجھ سے وہ کہنے لگی، انکار ہے


عشق ! وہ بھی دوسرا اور آپ سے 

توبہ توبہ، توبہ استغفار ہے 


پیٹھ پیچھے وار کس نے کر دیا 

پیٹھ پیچھے تو ہمارا یار ہے


افتخار شاہد 

---------------

GHAZAL NO 2 :


آپ کو کب راس ہے ایسی غذا 

آپ رہنے دیجئے  مہر و وفا


جھیل ساری نیلگوں ہونے لگی 

آسمانی رنگ تھا پوشاک کا 


مجھ سے جب فرشی خدا لڑنے لگے

دیر تک میرا خدا تکتا رہا


خاک میں میری محبت مل گئی

ایک آنسو تھا نہ روکا جا سکا


ریشمی دھاگے الجھتے ہی گئے 

سوچنے بیٹھی تھی میری دلربا


آپ چاہے سولیوں سے پوچھ لیں

بندہ پرور ہم نہیں ہیں بے وفا


افتخارشاہد 


GHAZAL no 3 :

ہم نے جو تیرے ساتھ نبھائی ہے میرے دوست

اکسٹھ برس کی اتنی کمائی ہے میرے دوست


نقش و نگار اور ہی دیکھے تھے خواب میں 

تصویر کوئی اور بنائی ہے میرے دوست 


ہم نے کسی کے ہجر میں کاٹی تمام عمر   

تم نے تو ایک رات بِتائی ہے میرے دوست 


میری نہیں یہ سارے زمانے کی بات ہے 

جو داستان میں نے سنائی ہے میرے دوست 


میں نے جو تجھ سے تیرے ہی لہجےمیں بات کی 

میری طرف سےیہ بھی بدھائی ہےمیرے دوست


اجڑی تھیں چند روز سے آنگن کی رونقیں 

دیوار میں نے آج اٹھائی ہے میرے دوست


افتخار شاہد